سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1723نئے کورونا وائرس متاثرین کے کیس سامنے آئے۔اس دوران34کورونا مریضوں نے زندگیوں سے ہاتھ دھو لیا۔
سرکاری ذرائع کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے نئے متاثرین میں کمی کا رجحان جاری ہے تاہم ہلاکتوں میں تھوڑا بہت اضافہ درج ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جو تازہ کیس سامنے آئے ہیں اُن میں1124کا تعلق وادی کشمیر جبکہ599کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔اس طرح یوٹی میں اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد297602تک پہنچ گئی ہے۔