سرینگر پرویز احمد //کورونا وائر س میں مزید 2متاثرین کے اضافہ کے ساتھ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 12ہوگئی ہے ۔ ان میں 5صحتیاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں جبکہ 7معاملات ابھی بھی سرگرم ہیں۔ جموں و کشمیر میں وبائی بیماریوں کی صورتحال پر نظر گزر رکھنے والے نوڈل آفیسر ڈاکٹر ہرجیت نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں جمعرات دیر گئے مزید 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اس طرح متاثرین کی تعداد 12ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرگرم معاملات میں 4جموں جبکہ 3کشمیر صوبے میں تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران پورے ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 5364ہوگئی ہیں جن میں 4724صحتیاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں جبکہ ابتک 55افراد کی موت ہوگئی ہے۔