پرویز احمد
سرینگر//جموں و کشمیر میں بدھ کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 15ہزار 288ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک مسافر سمیت مزید 739افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 66ہزار 643ہوگئی ہے۔ اس دوران ایک مرتبہ پھر جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4773ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 739افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 196جبکہ کشمیر میں 543 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی539افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے539متاثرین میں سرینگر میں 235، بارہمولہ میں 165، بڈگام میں 57، پلوامہ میں 3، کپوارہ میں 28، اننت ناگ میں 21، بانڈی پورہ میں 16، گاندربل میں 5، کولگام میں 11 جبکہ شوپیان میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 94ہزار 692ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل چوتھے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2429بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 196افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹا ہے جبکہ دیگر 195افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثرہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 196افراد میں جموں میں129، ادھمپور میں 11، راجوری میں 13، ڈوڈہ میں 6، کٹھوعہ میں 6، سانبہ میں 9، کشتواڑ میں 12، پونچھ میں 4، راجوری میں 6جبکہ ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 71ہزار 951ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں تین دنوں کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور بدھ کووائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔
ملک میں 17,135 تازہ کیس،مزید 47اموات ریکارڈ
نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت کے بدھ کو اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ایک دن میں 17,135 نئے کورونا وائرس معاملات سامنے آئے، جس کیساتھ ہی ملک میں انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 4,40,67,144 ہو گئی ہے، جب کہ فعال کیسز کم ہو کر 1,37,057 ہو گئے ہیں۔ 47 نئی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 5,26,477 ہو گئی ہے۔وزارت کے مطابق، ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت اب تک 204.84 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔