یو این آئی
نئی دہلی//ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل گراوٹ آنے کے ساتھ بدھ کے روز ان کی تعداد چار ہزار سے نیچے 3797 تک پہنچ گئی اور اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے
فوج ہونے والوں کی تعداد 127 پر برقرار ہے۔راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 698 مریض انفیکشن سے صحت یاب ہوئے اور اس سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 22333 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس وائرس کے انفیکشن سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد 127 پر برقرار ہے۔واضح ر ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی ویرینٹ کی وجہ سے اس سال کے آغاز سے ہی متاثرین کے معاملے آنا شروع ہوئے تھے ، 22 مئی کو صرف 257 کیسز ایکٹو تھے، لیکن اس کے بعد اس میں تیزی سے اضافہ ہوا۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مریضوں میں 292 کی گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب اس وائرس کے انفیکشن سے 698 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 33 میں سے 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے مریضوں میں کمی اور چار ریاستوں میں اس کے متاثرین میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران، جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ پانچ ایکٹو کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ کیرالہ میں سب سے زیادہ 50 نئے مریض درج کیے گئے۔