سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءمریضوں کے اندر428کا اضافہ ہوا۔ان میں67مسافر بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آج428کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے اور یوں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد33075تک جا پہنچی۔
اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگرمیں78،بارہمولہ میں9،پلوامہ میں14،بڈگام میں27،اننت ناگ میں14،کولگام میں11،شوپیان میں6،کپوارہ میں25،گاندر بل میں25،بانڈی پورہ میں65،جموںمیں65، راجوری میں12،کٹھوعہ میں14،اُدھمپور میں19،رام بن میں6،سانبہ میں15،ڈوڈہ میں4،پونچھ میں12،ریاسی میں2 اور کشتواڑ میں5 کورونا کیس سامنے آئے۔