سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کو کورونا وائرس میں مبتلاءمزید33افراد کا اضافہ ہوگیا۔ ان سبھی مثبت ٹیسٹ رپورٹ آنے والے افراد کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ وادی کشمیر میں556جبکہ جموں صوبے میں58کورونا کیس منظر عام پر آئے ہیں۔ان میں سے وادی کشمیر میں390ایکٹیو ہیں جبکہ جموں میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد6ہے۔8مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے اور باقی صحتیاب ہوئے ہیں۔