سرینگر//وادی کشمیر میں رواں برس مارچ کے وسط سے جاری کورونا وائرس مخالف لاک ڈاون جمعرات کو مزید سخت کر دیا گیا۔
لاک ڈاون میں مزید سختی کورنا متاثرین اور اموات کی تعداد میں بھاری اضافے کے پیش نظر کی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے متاثرین اور متوفین کی تعداد میں درج ہو رہے ہوشربا اضافے کے پیش نظر جموں وکشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ نے وادی کشمیر میں بدھ کی شام سے 27 جولائی کی شام تک ایک بار پھر سخت لاک ڈاو¿ن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔
واضح رہے کہ انتظامیہ نے یہ فیصلہ سالانہ امرناتھ یاترا کی منسوخی کے ایک روز بعد اور یکم اگست کو منائی جانے والی عیدالضحیٰ کے تقریباً 10 روز قبل لیا ہے۔