سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی صورتحال میں مزید بہتری ظاہر ہوکر 1525نئے معاملے سامنے آگئے۔اس طرح پیر کویہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد290465ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں1000کا تعلق وادی کشمیر جبکہ525کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسی عرصہ کے دوران یہاں37کورونا مریض موت کی آغوش میں چلے گئے ۔ ان میں20اموات جموں میں جبکہ17اموات وادی کشمیر میں وقوع پذیر ہوئیں۔