سری نگر// کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے چند روز بعد گذشتہ شب یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(سکمز) میں داخل کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ پروفیسر طلعت احمد، جن کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت ایا تھا، کو کووڈ نمونیہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بدھ کی شام شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں داخل کیا گیاجہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
سکمز میں کورونا وائرس کے نوڈل افسر ڈاکٹر جی این یتو نے بتایا کہ پروفیسر طلعت احمد کو گذشتہ شام قریب نو بجے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔