Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کورونا وبا… لاپرواہی چھوڑ کر ہوش کے ناخن لیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 6, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
یونین ٹریٹری میں کورونا کے حوالے سے جو نئی درجہ بندی کی گئی ہے وہ قطعی اطمینان بخش نہیں ہے۔وادی کشمیر میں صرف ایک ضلع بانڈی پورہ کو چھوڑ کر باقی سبھی اضلاع ریڈ زون میں رکھے گئے ہیں جبکہ جموں میں رام بن ضلع ریڈ زون میں ہے۔کٹھوعہ ، سانبہ ، گاندربل ، ریاسی ، اودھمپور، پونچھ ، راجوری اور جموں کو اورینج زون اور خطہ چناب کے ڈوڈہ و کشتواڑ اضلاع کو گرین زون میں شمار کیا گیا ہے۔ حکومت کی نئی درجہ بندی اور بندشوں کی تفصیلات سے واضح ہوجاتا ہے کہ جموںوکشمیر خاص کر وادی کشمیر میں صورتحال قطعی اطمینان بخش نہیں ہے۔یہاں مسلسل نئے معاملات سامنے آرہے ہیں اور روزانہ 100سے200کے قریب نئے معاملات کاسامنے آنا معمول بن چکا ہے۔ظاہر ہے کہ یہ قطعی طور کوئی اطمینان بخش صورتحال نہیں ہے اور اس طرح متواتر کیسوں کا سامنے آنا انتظامیہ کیلئے ہی نہیں بلکہ سماج کیلئے بھی پریشان کن ہی ہے ۔اس میں کوئی دورائے نہیں کہ کورونا مریضوںمیں اتنے بڑے پیمانے پر اضافہ کی وجہ کورونا ٹیسٹوں میں اضافہ ہے اور آج کل جتنے بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ،اُس کے نتیجہ میں نئے کیسوں کا سامنے آنا کوئی حیرانگی کی بات نہیں ہے تاہم مسئلہ یہ ہے کہ اگر ٹیسٹ کافی بڑی تعداد میں کئے بھی جارہے ہیں لیکن جس اوسط کے ساتھ نئے معاملات سامنے آرہے ہیں ،وہ تشویشناک ہے ۔ یہی صورتحال ملکی سطح پر بھی ہے جہاں گوکہ بیشتر ریاستوں میں معاملات کنٹرول میں ہیں تاہم جب کورونا بے قابو ہوچکا ہے تو ایسے مقامات پر اس کو قابو نہیں کیا جاپارہا ہے ۔ملکی سطح پر بھی اب روزانہ 22ہزارسے زیاد ہ کورونا کے نئے معاملات سامنے آرہے ہیںجو اگر چہ آبادی کی کثرت اور وبا کے عالمی منظر نامے کے پس منظر میں خوفناک نہیں لیکن باعث تشویش ضرور ہے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ کا رجحان جاری رہے گا اور اگر ایسا ہی چلتا رہے تو خدا نخواستہ کل کو یہاں صورتحال بے قابو بھی ہوسکتی ہے ۔اسی لئے وزیراعظم نریندر مودی نے چند روز قبل عوامی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے انتہائی محتاط انداز میں زندگی کی گاڑی کو دوبارہ پٹری پر لانے کی اپیل کی اور اس ضمن میں مسلسل رعایات بھی دی جارہی ہیں۔مرکزی حکومت کو بخوبی معلوم ہے کہ اگر ا س مرحلہ پرمکمل ڈھیل دی گئی تو تباہی مچ سکتی ہے ۔بقول وزیر اعظم یہ جنگ بہت طویل ہے اور ہمیں جان بھی جہان بھی کے اصول پر عمل پیرا ہوکر جہاں کورونا کو بھی شکست فاش دینی ہے وہیں اپنی معیشت کو بھی پٹری پر واپس لاناہے۔لاک ڈائون کی وجہ سے ہمیں جو کامیابی نصیب ہوئی تھی ،ہم قطعی اس کو معاشی سرگرمیوں کی بلا احتیاط مکمل بحالی سے گنوانے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ ہم اپنی لاپرواہی کی وجہ سے تباہی کو خود دعوت دے رہے ہیں۔کورونا معاملات کا اس رفتار سے بڑھنا کوئی اچھی خبر نہیںہے اور جس طرح سے یہ وائرس پھیلتا ہی جارہا ہے ،وہ یقینی طور پر پریشان کن ہے ۔مشاہدہ میں آیا ہے کہ لاک ڈائون جوں جوں نرم پڑتا گیا ،عوامی سطح پر لاپرواہیوں کی ایک طویل داستان بھی شروع ہوتی گئی اور اس وقت صورتحال یہ ہے جیسے یہاں کورونا ہے ہی نہیں حالانکہ ہم سب جانتے ہیں کہ یہ نظر نہ آنے والا دشمن عین ہمارے درمیان موجود ہے۔کل ہی معروف ماہر امراض تنفس ڈاکٹر نوید نذیر کا بیان بھی سامنے آیا جو پریشان کردینے والا ہے ۔اُن کے بیان سے بین السطور یہی بات مترشح ہوجاتی ہے کہ صورتحال بے قابو ہوتی چلی ہے اور اب حالت یہ ہے کہ وینٹی لیٹر کم پڑنے لگے ہیں اور ماہرمعالجین کی کمی محسوس ہونے لگی ہے۔یہ قطعی کوئی اچھی صورتحال قرار نہیں دی جاسکتی ہے لیکن اس کے باوجود ہماری بے حسی کا یہ عالم ہے کہ ہم اپنے وطیرہ میں تبدیلی لانے کو تیار نہیں ہیں۔کورونا سے روزانہ 5سے6اموات اور روزانہ سینکڑوں نئے معاملات سامنے آنا اس بات کی دلالت کرتا ہے کہ یہ وائرس سماج میں انتہائی گہرائی تک سرایت کررہا ہے اور اب بڑا خطرہ یہ ہے کہ جینیاتی تبدیلیوں سے گزر کر کوروناوائرس کی جو نئی قسم سامنے آئی ہے ،وہ پہلی قسم سے نو گنا زیادہ متعدی اور خطرناک ہے۔اب ہمیں اندازہ لگانا چاہئے کہ ہم کس خطرناک صورتحال سے دوچار ہوچکے ہیں۔ اگر اس وقت بھی ہم نے اسی طرح لاپرواہی کا مظاہرہ جاری رکھا اور دوریوںکا کوئی پاس و لحاظ نہ رکھا تو یہ وائرس ہم پرپھر کچھ اس طرح حملہ آور ہوسکتا ہے کہ پھرہم چاہ کر بھی کچھ نہیں کرپائیں گے۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ معیشت کو پٹری پر لانے کیلئے معاشی سرگرمیاں بحال کی جائیں لیکن یہ سب انسانی زندگیوںکی قیمت پر نہیں ہونا چاہئے۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?