Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کورونا وبا سے عالمی نظام تلپٹ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 10, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
کورونا وائرس کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام نہیںلے رہی ہیں اور پوری دنیا اس وقت اس مہلک وائرس سے بچنے کے جتن کررہی ہے ۔ساری عالمی طاقتیں بے بسی کے عالم میں اب بس دعا ہی کررہی ہیں کہ کسی طرح دنیا کے سائنسدان کوئی ویکسین لیکر آئیں جو زندگی کا پیچھا کرنے والے ا س موت کے پیامبر سے نجات دلاسکے لیکن فی الوقت کوئی تدبیر کارگر نہیں ہورہی ہے اور اگر یوں کہیں کہ ساری کی ساری تدبیریں الٹی ہورہی ہیں تو بیجا نہ ہوگاکیونکہ عملی طور اس وقت دنیا کی بڑی سے بڑی طاقتیں بے بسی کی مو رت بن چکی ہیں اور انہیں کچھ سمجھ میں بھی نہیں آرہاہے کہ اس عفونت سے نجات حاصل کی جائے تو کیسے۔ایسے حالات میں اب عالمی لیڈروں کے رول پر سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں اور ہر جانب سے یہ صدائیں بلند ہونے لگی ہیں کہ کیوں کر دنیا پاگلوںکی طرح ایک دوسرے کو تباہ کرنے کیلئے ہتھیاروں کی دوڑ میں لگی ہوئی تھی جبکہ لوگ نان شبینہ کے محتاج تھے ۔اب اس بات پر بھی بحث ہونے لگی ہے کہ کس طرح کارپوریٹ سرمایہ دارانہ نظام نے امیر ممالک کے درمیان ایک مہلک مسابقت کی دوڑ کو جنم دیااور کس طرح قدرتی وسائل سے مالال مال ممالک میں غریب لوگوں کو مفلسی کی انتہاء تک پہنچادیا گیا۔مساوات ،دولت کی منصفانہ تقسیم اور سماج و کمیونٹی کے تصورات پر ایک بار پھر بات ہونے لگی ہے ۔گوکہ کورونا کی مصیبت ٹل جانے کے بعد صنعت و تجارت اور ایجادات کے اصول یکسر تبدیل نہیںہونگے تاہم لوگ اب تجارت کے دوران ہمدرد اور انسان دوست ہونے کی اہمیت کو سمجھنے لگے ہیں۔موجودہ عالمگیر وباء نے اس بے رحم اور سنگدل مسابقتی نظام کے نقائص کو بھی دکھاوے کے لاکھ پردوں سے باہر نکال کر عیاں کردیا ہے اور دنیا پر اب یہ حقیقت منکشف ہوچکی ہے کہ کس طرح صرف منافع کمانے کیلئے انسانی رشتوں ،انسانی احساسات اور انسان و ماحولیات کے درمیان انتہائی نازک ترین رشتوں کو کچلا جارہاتھا۔اس وباء نے یہ ناقابل تردید حقیقت بھی سامنے لائی کہ جہاں ریاستیںصرف موت وتباہی کے سامان بنانے میں لگی ہوئی تھیں وہیں عوامی فلاح و بہود پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی تھی اور کس طرح انسانی خواہشات کا گلہ گھونٹ کر ان پر سرمایہ داری کے محل تعمیر کئے جارہے تھے ۔اب کوئی راز پوشیدہ نہیں رہا ہے۔ دنیا اس طور سے مکمل طور ایکسپوژ ہوچکی ہے۔ عالمی طاقتوں کی چودھراہٹ رہی اور نہ ہی حرب و ضرب۔بس بے بسی ہے اور لاچاری ہے اوراسی لاچاری نے آج محمود و ایاز کو ایک ہی صف میں کھڑا کردیا ہے ۔دنیا کو اپنے طاقت کی وجہ سے آنکھیں دکھانے والی طاقتوں اور پوری دنیا میں پھیلے ان کے ذیلی حلیفوں کی سیاست پر سوال ہورہے ہیں۔جس پیمانے پر ہم نے گزشتہ ایک دہائی میں موت وتباہی دیکھی اور جس طرح آبادیوںکی آبادیوںکو بم وبارود سے اُڑادیاگیا،وہ کسی جرم عظیم سے کم نہ تھالیکن طاقت کے نشے میں چور طاقتوں کو وہ قتل عام نظر نہ آئے اور ان کے حلیفوں و حواریوں کو وہ قتل عام بھی مسیحائی ہی لگا۔نتیجہ کے طور پر انسانیت سسک رہی تھی ۔انسانیت کی قباء چاک ہورہی تھی اور انسانیت شرمسار ہورہی تھی لیکن آنکھوںپردولت و طاقت کا پردہ اس قدر پڑ چکا ہے کہ ہمیں وہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔آج جب اس وبائی بیماری سے لوگ مر رہے ہیں اور ترقی یافتہ ممالک میں تو کئی کئی روز تک انسانی لاشیں بے گور و کفن پڑی رہتی ہیںتو دنیا کو لوگوںکے مرنے کا درد محسوس ہونے لگا ہے اور ہونابھی چاہئے کیونکہ انسانی دل اپنے دوسرے ساتھی کی مصیبت پرُ سکون سے نہیں رہ سکتا لیکن یاد کریں جب انہی طاقتوں کے تباہ کن ہتھیاروں سے شہروں کے شہر تباہ ہوئے اور ہر سو انسانی لاشیں بکھر رہی تھیں تو دنیا نے دوسری طرف دیکھنے میں ہی عافیت سمجھی ۔اب یہ سوالات کرنے کا وقت ہے اور ان حکمرانوں کو یہ باور کرانا ہے کہ بم و بارود اپنی جگہ ،لیکن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل انسانی زندگی ہی ہے اور جب ہم انسانی زندگی کو بچانے کیلئے ہی کچھ نہ پائیں تویہ بم وبارود کس لئے ؟۔بحیثیت انسان ہمیں خوراک ،مکان ،معقول طبی نظام اور سب سے بڑھ کر پرُ سکون اور پرُ امن زندگی چاہئے ۔بم و بارود ،جنگی جہازوں ،سماعت شکن توپوں اور آبی جنگی جہازوںنے ہمارا کوئی بھلا نہیں کیا اور نہ ہی آگے کریں گے۔ہتھیاروں کی دوڑ میں اول نمبر پر رہنا اب کوئی فخر کی بات نہیں رہی ہے اور وقت نے یہ بھی ثابت کردیا کہ دفاع پر اپنے خزانوں کو لُٹانے سے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے بلکہ اگر یہ پیسہ عوامی بہبود پر صرف کیاگیا ہوتا تو شائد آج صورتحال مختلف ہوتی۔اگر ہم موجودہ بحران سے صرف یہی سبق سیکھ لیں اور عالمی قائدین اس سبق پر عمل کریں تو یقینی طور پر کورونا کی وباء کے بعد ایک نئے عالمگیر نظام کا قیام عمل میں لایاجاسکتا ہے، جہاں ترجیح انسانی زندگی کی بقاء ہوگی نہ کہ اس کو فنا کرنا ہوگا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?