Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کورونا وبا… حسب ضرورت احتراعی اقدامات کریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 9, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
جموںوکشمیر میں کورونا مریضوںکی تعداد میں یکایک تشویشناک اضافہ سے ہسپتالوں پرکافی بوجھ پڑ چکا ہے جس کے نتیجہ میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران نئے سامنے آنے والے 12سو مریضوں کو داخلہ دینا مشکل ثابت ہورہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2ہزار سے بڑھ کر4ہزار ہوگئی ۔جموںوکشمیر حکومت کی پالیسی کے مطابق علاج کی ضروریات اور علامات کو خاطر میں لائے بغیر کورونا مریضوںکو ترجیحی بنیادوں پر اپنے آبائی اضلاع کے ہسپتال میں داخل رکھنا ہے۔ فی الوقت صورتحال یہ ہے کہ کشمیر میں تقریباً تمام نامزد کووڈ ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیںاور وہاں مزید گنجائش نہیں رہی ہے۔امراض چھاتی کے ہسپتال میں صرف180بستروں کی گنجائش ہے اور وہاں کوئی بیڈ خالی نہیں ہے ۔اسی طرح 50بستروں کی گنجائش والاکشمیر نرسنگ ہوم ،جسے حال ہی میں کووڈ ہسپتال ڈکلیئر کیاگیاتھا ،میں بھی کوئی بیڈ خالی نہیں رہا ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ حکومت نئے مریضوں کے داخلہ کیلئے نئے امکانات تلاش کررہی ہے۔ سکمز میڈیکل کالج ہسپتال بمنہ ،جسے عرف عام میں جے وی سی بمنہ کہتے ہیں ،میں 170سے زائد بستروں کی گنجائش ہے اور فی الوقت صورتحال یہ ہے کہ نہ صرف یہ تمام بیڈ مریضوں سے بھرے پڑے ہیں بلکہ آئی سی یواور ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ میں کوئی جگہ نہیں بچی ہے اور منتظمین پریشان ہیں کہ اب کیا کیاجائے۔جواہر لعل نہرو میموریل ہسپتال کووڈ ہسپتال رعناواری میں بھی 140کے قریب بستروں پر کورونا مریض ہیں اورہسپتال منتظر ہے کہ کب کچھ مریض ڈسچارج ہوں تاکہ نئے مریضوںکو داخل کیاجاسکے۔کشمیر کے تمام اضلاع میں نامزدکووڈہسپتالوں کی حالت اس سے کچھ مختلف نہیں ہے اور اب ایسے اضلاع میں ہسپتالوں کے متصل عمارتوں کو کورونا مریضوںکے داخلہ کے لئے استعمال کیاجارہا ہے جہاں مریضوںکی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اس صورتحا ل کو دیکھ کر بے شک انتظامیہ پریشان ہے اور وہ امکانات تلاش کررہے ہیں تاہم طبی ماہرین کا مانناہے کہ وقت آچکا ہے جب ہمیں ایسے کورونا مریضوںکو ہسپتالوںکی بجائے انتظامی قرنطینہ میں رکھنا چاہئے جن میں علامات ظاہر نہ ہوئی ہوں تاکہ ہم ہسپتالوںکو اُن مریضوں کیلئے میسر رکھ سکیں جو انتہائی علیل ہوں۔یہ خیال برا نہیں ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اب نہ صرف رنگریٹ میں فوج کی جانب سے قائم شدہ250بستروں والے ہسپتال کو استعمال کرنے کا فیصلہ لیا ہے بلکہ اب انڈور سٹیڈیم سرینگر کے علاوہ تمام اضلاع میں قائم کئے گئے کووڈ کیئر کلینکوں کو بھی ایسے کورونا مریضوںکے داخلہ کیلئے استعمال کیاجائے گا جن کے علامات نہ ہوں ۔یہ فیصلہ موجودہ صورتحال کودیکھتے ہوئے صحیح نظر آرہا ہے ۔ویسے اس طرح کا انتظا م بہت پہلے کیاجاناچاہئے تھا لیکن شاید عام لوگوںکی طرح انتظامیہ بھی اسی خوش فہمی میں مبتلا تھی کہ یہاں کورونا کے معاملات اس رفتار سے نہیں بڑھیں گے لیکن اب جب طوفان آیا ہے تو ہم بچائو اقدامات کرنے لگے ہیں۔خیر تاخیر سے سہی ،اگر انتظامیہ اقدامات کررہی ہے تو اس کا خیر مقدم کیاجانا چاہئے ۔یہ وقت شکایتیں کرنے کا نہیں ہے بلکہ خامیوںکی نشاندہی لازمی ہے تاکہ اصلاح احوال ہوسکے ۔بلا شبہ ہمارے یہاں کورونا مریضوںکو گھروںمیں قرنطین نہیںکیاجاسکتا ہے کیونکہ ہمارا معاشرتی اور سماج نظام ایسا ہے جو مسائل پیدا کرسکتا ہے لیکن جس طر ح ہسپتالوںکے باہر اب انتظامات کئے جارہے ہیں ،وہ ٹھیک ہے اور کوشش کی جانی چاہئے کہ اس طرح کے مراکز ہسپتالوں کے قریب ہی ہوں ۔سہولیات قائم کرنا شاید اُتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے لیکن ایسی سہولیات کیلئے پھر عملہ بھی درکار ہوتا ہے ۔ظاہر ہے کہ یہ ایک طرح کے عارضی ہسپتال ہی ہونگے۔یہاں ہسپتالوںمیں حکومتی انتظامات پر کوئی مطمئن نہیں ہے ،ایسے میں اس طرح کے عارضی ہسپتالو ں کے بار ے میں عوامی سوچ کیا ہوسکتی ہے ،سمجھ سے بالاتر نہیں ہے ۔عوام کی اس طرح کی سوچ کو صرف نظام بدلنے سے بدلا جاسکتا ہے ۔عوام کی سوچ مفروضوںپر نہیںبلکہ کافی حد تک حقائق پر مبنی ہے ۔بے شک ہمارا طبی نظام کافی حد تک ناقص ہے اور سہولیات کا فقدان ہونے کے علاوہ عملہ بھی قلیل ہی ہے ۔موجودہ آفت کے ماحول میں اب بڑی تبدیلیوں کی امید نہیں کی جاسکتی ہے لیکن اتنا ضرور ہوسکتا ہے کہ فی الوقت کورونا سے نمٹنے کی پالیسی صحیح ہو۔جس ملکی یا بین الاقوامی طریقہ کار پر ہم عمل کررہے ہیں ،ضروری نہیں کہ وہ یہاں بھی کامیاب ہو۔ہمارے یہاں اپنے مسائل ہیں اور ہمیں اپنی کمزوریوں اور مضبوطیوںکودھیان میں رکھتے ہوئے اپنی ضروریات کے حساب سے اقدامات کرنا ہونگے۔ارباب بست و کشاد سے یہی امید کی جاسکتی ہے کہ وہ کم از کم اس نازک ترین مرحلہ پر اپنے عوام کو مایوس نہیں کرینگے ۔بے شک عوام کو سرکار کی مجبوریوں کا بھی ادراک ہے لیکن لوگ کہاں جائیںگے ۔سرکار کو مضبوط رہ کر تمام وسائل بروئے کار تمام امکانات کو تلاش کرناچاہئے تاکہ کوئی بھی شہری معیاری علاج ملنے سے نہ رہ جائے کیونکہ اس وقت سرکاری سیکٹر کے علاوہ کچھ نہیں جہاں لوگ جاسکیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شدید بارشوں کے باعث امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل
تازہ ترین
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں

Related

اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?