سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3848نئے کیس سامنے آگئے۔ان میں2406کیس وادی کشمیر جبکہ1442کیس صوبہ جموں سے سامنے آئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس عرصہ کے دوران43کورونا مریضوں کی موت بھی واقع ہوگئی۔ ان میں27افراد جموں میں جبکہ16افراد وادی کشمیر میں جاں بحق ہوگئے۔
آج سرینگر ضلع میں598،بارہمولہ میں320،بڈگام میں344،پلوامہ میں224،کپوارہ میں204،اننت ناگ میں303،بانڈی پورہ میں105،گاندر بل میں125،کولگام میں121اور ضلع شوپیان میں62کیس سامنے آگئے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ آج جموں ضلع میں401،ادھمپور میں160،راجوری میں155،ڈوڈہ میں58،کٹھوعہ میں130،سانبہ میں163،کشتواڑ میں30،پونچھ میں48،رام بن میں201اور ریاسی ضلع میں96کیس سامنے آگئے۔