سرینگر//جموں کشمیر میں ہفتہ کو610افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ان میں 492وادی کشمیر جبکہ118کورونا متاثرین صوبہ جموں سے سامنے آئے اور ان میں 76مسافر بھی شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد31981تک پہنچ گئی ہے۔
آج ایک بار پھر سب سے زیادہ کورونا کیس سرینگر سے سامنے آئے جن کی تعداد211 تھی۔بارہمولہ سے 20،پلوامہ سے42،بڈگام سے42،اننت ناگ سے48،کولگام سے17،شوپیان سے5،کپوارہ سے27،بانڈی پورہ سے46اور ضلع گاندربل سے34کورونا کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع سے 66،راجوری سے4،کٹھوعہ سے12،اُدھمپور سے 12،سانبہ سے6،ڈوڈہ سے5،پونچھ سے6 اورریاسی سے7 کورونا کے کیس سامنے آئے۔