سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کو 564نئے کورونا کیس سامنے آئے۔ ان میں سے وادی کشمیر میں431جبکہ جموں صوبے میں133کیس ظاہر ہوئے۔ان میں 88مسافر بھی شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جموں کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد25931تک پہنچ گئی ہے۔
آج ظاہر ہونے والے کورونا مثبت کیسوں کی تفصیلات دیتے ہوئے سرکاری ذرائع نے کہا کہ سرینگر میں80،بارہمولہ میں52،پلوامہ میں35،کولگام میں22،شوپیان میں0،اننت ناگ میں41،بڈگام میں39،کپوارہ میں32،بانڈی پورہ میں56،گاندربل میں45،جموں ضلع میں 30،راجوری میں0،رام بن میں5،کٹھوعہ میں7،ادھمپور میں4،سانبہ میں 3،ڈوڈہ میں2،پونچھ میں12،ریاسی میں6اورکشتواڑ ضلع میں5 کورونا کیس ظاہر ہوئے ہیں۔