سرینگر//اتوار کے روز کورونا وائرس کے مزید ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد106تک پہنچ گئی۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا” کشمیر صوبے میں کورونا وائرس کے مزید14کیس سامنے آئے ہیں،اس طرح جموں کشمیر میں ایسے کیسوں کی تعداد106تک پہنچ گئی ہے ،کشمیر میں اس وقت 82کیس جبکہ جموں صوبے میں 18کیس ایکٹیو ہیں“۔
مہلک کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ نے پوری دنیا میں ہا ہا مچارکھی ہے یہاں تک کہ اس کو ورلڈ ہیلتھ آرگنازیشن نے عالمی وباءقرار دیتے ہوئے پوری دنیا کے اندر طبی ایمرجنسی کا اعلان کر رکھا ہے۔