۔12ساتھیوں کے نمونے منفی قرار،جمعہ کو پھر تشخیص ہوگی:پرنسل ڈینٹل کالج
پرویز احمد
سرینگر //18ماہ بعد جموں و کشمیر میں 2کورونا وائرس معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرینگر کے ڈینٹل کالج میں زیر تعلیم کیرالہ کی 2طالبات میں کورونا وائرس کی رپورٹیں مثبت پائی گئی ہیں۔، تاہم ان کی ہم جماعتی دیگر 12 کی رپورٹیں منفی قرار دی گئی ہیں۔ پرنسپل گورنمنٹ ڈینٹل کالج سرینگر ڈاکٹر سندیپ کور نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 18مئی 2025کو ایم ڈی ایس فسٹ ایئر اور ایم ڈی ایس سیکنڈ ایئر کی 2طالبات کیرالہ میں اپنے گھر سے واپس سرینگر لوٹ آئیں۔پرنسپل نے بتایا کہ ان میں سے 20مئی کو ایک لڑکی میں کورونا وائرس کی علامات نظر آئیں اور متاثرہ لڑکی اور اس کی ہم جماعتی ایک اور طالبہ کے نمونے حاصل کئے گئے جو بعد میں مثبت آئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں لڑکیوں کو قرنطین کیا گیا ہے اور ان کے تمام رابطوں کی ٹیسٹنگ بھی شروع کی گئی ہے۔ پرنسپل نے بتایا کہ دونوں لڑکیوں کے رابطے میں آنے والے 12 دیگرطلبہ و طالبات کے نمونے حاصل کئے گئے اوران کی تشخیص کرائی گئی۔ ڈاکٹر سندیپ کور نے بتایا کہ تاہم ان سبھی کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6کی پہلے اور 6کی جمعرات کو منفی آئی ہیں۔ ڈاکٹر کور نے بتایا کہ ان میں سے صرف ایک لڑکی میں زکام کی علامت موجود تھی جو دوائی سے جلد قابو میں آگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی ایس کی ان دونوں طلبات نے کورونا وائرس مخالف ٹیکوں کی تینوں ڈوز لئے تھے اور اس لئے اس بار وائرس نے زیادہ اثر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائروس کی یہ ہیت زیادہ تیزی سے نہیں پھیلتی اور اس کی علامتیں بھی کافی ہلکی ہیں۔