سرینگر//جموں کشمیر میں ہفتہ کے روز کورونا وائرس متاثرین میں مزید532کا اضافہ ہوا جن میں 66مسافر بھی شامل ہیں۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 28ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں 424جبکہ جموں صوبے میں108کورونا کیس ظاہر ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں آج بھی سب سے زیادہ 110کیس سامنے آئے۔بارہمولہ میں 36،پلوامہ میں13،بڈگام میں40،اننت ناگ میں39،کولگام میں10،شوپیان میں11،کپوارہ میں39،بانڈی پورہ میں81،گاندر بل میں45،جموں میں64،راجوری میں2،کٹھوعہ میں10،اُدھمپور میں4،رام بن میں 1،سانبہ میں13،ڈوڈہ میں3،پونچھ میں5،ریاسی میں4اور کشتواڑ ضلع میں 1کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا۔