سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد150سے زیادہ ہے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے50ہزار865ٹیسٹ کئے گئے جن میں 14مسافروں سمیت مزید 170افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 26ہزار 480ہوگئی ہے۔ اس دوران جمعرات کو ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا اور جموں و کشمیر میں وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4411ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 170افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 23جموں جبکہ 147کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 147افراد میں 4بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر143افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ وادی میں وائرس سے متاثر ہونے والے170افراد میں سے سب سے زیادہ سرینگر میں 80،بارہمولہ میں 22،بڈگام میں 20، پلوامہ میں 4، کپوارہ میں 6، اننت ناگ میں3، بانڈی پورہ میں 8، گاندربل میں 3،شوپیان میں ایک جبکہ کولگام میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 3ہزار 243تک پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کو ایک مرتبی پھر کورونا وائرس سے ہونے والے اموات کا سلسلہ تھم گیا اور وادی میں وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2245بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، کٹھوعہ اور سانبہ میں کوورونا وائرس سے کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں 23افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 10بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 13افرا د مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں وائرس سے متاثر ہونے والے 23افراد میںجموں میں 1،راجوری میں 1،ڈوڈہ میں 4،کشتواڑ میں2،پونچھ میں 2،رام بن میں 1 اور ریاسی میں12افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار 237ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میںمسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2166بنی ہوئی ہے۔