واشنگٹن / ریو ڈی جینیرو / نئی دہلی// عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ-19) سے دنیا بھر میں 14لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل تیزی سے بڑھتے ہوئے5.96 کروڑسے زیادہ ہوگئی ہے۔
کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے، ہندوستان دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ اس انفیکشن سے تیزی سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان، برازیل اور امریکہ بالترتیب پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس نے 59671202 افراد کو متاثر اور1407542 افراد کو ہلاک کیا ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 112589221 افراد متاثر اور259874جاں بحق ہوئے ہیں۔