نئی دہلی// دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کاقہر برپا ہے اور اس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس جان لیوا وائرس سے دنیا بھر میں 2.03 لاکھ افراد ہلاک ہواور 28.98 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اب تک 26496 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں اور مجموعی 824 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔