سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کی ایک خاتون، جو کورونا انفیکشن میں مبتلاءتھی جمعرات کو سکمز میں انتقال کرگئی۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد52ہوگئی ہے۔
سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ کورونا سے متاثر62سالہ خاتون عارضہ قلب میں مبتلاءتھی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون کو7جون کو سکمز میں داخل کرایا گیا تھا۔اُسی دن اُس کا کورنا ٹیسٹ کیلئے نمونہ حاصل کیا گیا جو مثبت آیا جس کے بعد اُسے مخصوص وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
کولگام کی خاتون کی موت کے بعدجموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد52ہوگئی ہے جن میں8کا تعلق کولگام ضلع سے تھا۔