سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 498نئے کیس سامنے آئے۔اس عرصے کے دوران کورونا وائرس میں مبتلائ7مریضوں کی موت بھی واقع ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں289کا تعلق وادی کشمیر جبکہ209کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
ان اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شام سے یو ٹی میں871کورونا مریض صحتیاب ہوگئے۔