نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 58 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 26.47 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 19.19 لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 58525مریضوں کے رپورٹ ہونے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2647663ہوگئی ہے۔
یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصہ میں 57584افراد کی شفایابی سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1919842ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 941 افراد کی ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 50919تک پہنچ گئی۔