سری نگر// جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے لوگوں سے کورونا مخالف ویکسین لگوانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویکسین کے لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے۔
	انہوں نے کہا کہ یہ ویکیسن دفاع کے لئے ہے اس میں غذائی اجزا شامل نہیں ہیں لہذا اس کے استعمال سے روزوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
	 مفتی اعظم نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔