سرینگر//مرکزی سرکار نے جمعہ کے روز جاری کورونا وائرس مخالف ملک گیر لاک ڈاﺅن کومزید دو ہفتوں تک جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاﺅن میں دو ہفتوں کی توسیع4مئی سے نافذ العمل ہوگی۔
مذکورہ وزارت کے مطابق یہ فیصلہ ساری صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزارت نے یہ فیصلہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ2005کے تحت لیا ہے۔