Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کورونا مخالف جنگ…رکنا نہیں ہے !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 6, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 جموں وکشمیر حکومت میں جوں جوں کورونا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے ،حکومت کی جانب سے اس کے خلاف جنگ میں بھی شدت لائی جارہی ہے او ر یوٹی انتظامیہ کی جانب سے ہر وہ قدم اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے یہ لڑائی قدرے آسان ہوجائے ۔تازہ ترین فیصلوں میں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے اس مہاماری سے پہلی صف میں لڑنے والے طبی و نیم طبی عملہ کی قلت پر قابو پانے کیلئے جہاں مئی سے نومبر 2021کے درمیان نوکریوں سے سبکدوش ہونے والے سبھی ڈاکٹروں کی معیاد ملازمت میں دسمبر2021تک توسیع کردی اور انہیں دسمبر تک مسلسل کام کرنے کے قابل بنایا جس سے ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد ہمارے طبی کو مسلسل دستیاب رہ سکتی ہے وہیں فرنٹ لائن ورکروں کو خصوصی مراعات دینے کا بھی اعلان کیاگیا ۔اب کورونا سے براہ راست نمٹنے والے طبی عملہ کو ماہانہ 10ہزار روپے کا خصوصی الائونس مئی سے دیا جائے گا جبکہ نیم طبی عملہ کو 7ہزار اور صفائی کرمچاریوں ،ڈرائیوروں و دیگران کو ماہانہ5ہزار روپے کا خصوصی الائونس ملے گا۔اس کے علاوہ ایم بی بی ایس ڈگری کے اختتامی سال میں پڑھ رہے میڈیکل طالب علموں کی خدمات بھی مستعار لی جارہی ہیں تاکہ وہ بھی کووڈ مریضوں کے علاج و معالجہ میں حکومت کا ہاتھ بٹا سکیں۔اس کے علاوہ ایک کرائسز مینجمنٹ گروپ بھی بنایا گیا ہے جو یوٹی کی سطح پر سبھی ہنگامی نوعیت کے اقدامات او ر فیصلے کرنے کا اختیار رکھتا ہے جبکہ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنروں او رایس ایس پیز ،سی ایم اوز ، متعلقہ سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپل سمیت دیگر اعلی افسران پر مشتمل کوویڈ مینجمنٹ ٹیموں کی تشکیل کی ہدایت کی۔ موثر کوویڈ مینجمنٹ کے لئے بلاک سطح ، تحصیل سطح اور پنچایت سطح پر مقامی مانیٹرنگ ٹیموں کے علاوہ ضلعی سطح پر بھی نگرانی ٹیم کی دستیابی یقینی بنانے کاحکم ہوا۔مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں کہ کسی طرح کووڈ ٹیکہ کاری مہم میں سرعت لائی جاسکے ۔خیال رہے کہ جموںوکشمیرملک کا واحد علاقہ ہے جہاں سب سے زیادہ1کروڑ 25لاکھ کووڈ ٹیکوں کا آڈر دیا گیا ہے اور مسلسل کووڈ کے ٹیکے باہر سے یہاں آرہے ہیں جس کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم چل رہی ہے ۔اس کے علاو جہاں مسلسل طبی ڈھانچہ کو اپ گریڈ کیاجارہا ہے وہیں متبادل کووڈ عارضی ہسپتال بھی قائم کئے جارہے ہیں جبکہ آکسیجن بیڈوں اور وینٹی لیٹروں کی تعداد بھی بتدریج بڑھائی جارہی ہے۔ایک کے بعدایک آکسیجن جنریشن پلانٹوں کو فعال بنایا جارہا ہے اور جنگی بنیادوں پر تما ضلع صدر مقامات پر قائم ہسپتالوں میں آکسیجن جنریشن پلانٹس کی تنصیب عمل میں لائی جارہی ہے۔اسکے علاوہ آکسیجن پلانٹوں کو بلا خلل 24×7 بجلی کی فراہمی اور آکسیجن سپلائی کا متبادل بیک اپ یقینی بنانے کے لئے بھی کہاجارہا ہے۔یہ سب اقدامات بیک وقت اس لئے کئے جارہے ہیں کہ کسی طرح جموںوکشمیر میں کورونا کو قابو کیاجاسکے۔اپنی طرف سے یوٹی انتظامیہ مسلسل کوششوں میں لگی ہوئی ہے تاہم یہ بھی ماننا پڑے گا کہ یہ وبا ہے او ر وبا کے آگے کسی کی نہیں چلتی ہے تاہم اس کے باوجود جس طرح یوٹی انتظامیہ محدود وسائل کے ہوتے ہوئے بھی کورونا کے خلاف ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے ،وہ اطمینان بخش ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہمیں اطمینان حاصل ہونا چاہئے بلکہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی کاوشیں جاری رکھیں کیونکہ اتنا کرنے کے باوجود بھی بے شمار خامیاں نظر آرہی ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے ۔پیش آمدہ حالات بتا رہے ہیں کہ کورونافی الحال کہیں جانے والا نہیں ہے اور ہمیں مزید ابھی بہت وقت اس کے ساتھ ہی جینا ہوگا ۔ایسے میں ہماری تیاریاں موجودہ منظر نامہ کو دیکھتے ہوئے کی جارہی ہیں لیکن عین ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہو۔ہمیں دراصل مستقبل کے چیلنجوں کیلئے تیار ہونا ہے ۔اندازہ لگایاجارہا ہے کہ مئی کے اختتام تک یہاں یومیہ کورونا مریضوں کی تعداد5ہزار کے آس پاس ہوگی ۔ہمیں دیکھنا ہے کہ کیا ہم پانچ ہزار یومیہ مریضوں کا لوڈ برداشت کرپائیں گے اور کیا ہمارے ہیلتھ سیکٹر میں اتنی سکت ہے کہ وہ اتنا سارا بوجھ برداشت کرسکے ۔کہیں ایسا نہ ہو کہ زیادہ بوجھ پڑتے ہی ہمارا طبی شعبہ اس بوجھ کے تلے ہی دب جائے اورجواب دے بیٹھے ۔یہ وہ خد شات ہیں جو فی الوقت پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں اور قطعی غیر جائز بھی نہیں ہیں کیونکہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایسی صورتحال کو مستقبل میں خارج ازامکان قرار نہیں دیاجاسکتا ہے ۔بلاشبہ یوٹی انتظامیہ اقدامات کررہی ہیں لیکن یہ اقدامات حال کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے کئے جارہے ہیں اور موجودہ ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اگر ہمارا ڈھانچہ موجودہ بحران سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے تو یہ مستقبل کے ممکنہ بے پناہ لوڈ کو کیسے برداشت کر پائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اگر چہ اچھا کام کررہی ہے تاہم جہاں موجودہ منظر نامہ کو دیکھتے ہوئے پورے طبی سیکٹر کو حال کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے وہیں اصل چیلنج مستقبل کیلئے تیاریوں کا ہے کیونکہ آنے والے دن انتہائی کٹھن ہوسکتے ہیں۔امید کی جانی چاہئے کہ ایل جی انتظامیہ کے پاس پورا تفصیلی خاکہ ہوگا اور وہ نہ صرف حال کی ضروریات سے واقف ہونگے بلکہ انہیں مستقبل کے چیلنجوں کا بھی ادراک ہوگا او ر وہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کررہے ہونگے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال

Related

اداریہ

مضر صحت پانی کی سپلائی سنگین مسئلہ

July 20, 2025
اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?