سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کے روز کورونا وائرس متاثرین میں مزید353کا اضافہ ہوا۔اس طرح مرکز ی زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر16782ہوگئی ہے۔
آج ظاہر ہونے والے کورونا مریضوں میں48مسافر اور کم سے کم42سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہیں۔
وادی میں آج 224جبکہ جموں میں129کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج سرینگر سے40،بارہمولہ سے 2،کولگام سے83،پلوامہ سے4،شوپیان سے59،بانڈی پورہ سے36،جموں سے45،کٹھوعہ سے29،راجوری سے7،اُدھمپور سے4،رامن بن سے24،سانبہ سے13،پونچھ سے2،کشتواڑ سے4،اور ریاسی ضلع سے1کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوا۔