نئی دہلی// ملک میں دو دن تک کورونا کی وبا کو مات دینے والوں کی تعداد انفیکشن کے نئے معاملوں سے زیادہ رہنے کے بعد پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 86,821 نئے معاملے سامنے آئے،جس سے فعال معاملوں میں 264 کا اضافہ ہوا۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 63,12,585 پر پہنچ گئی ہے۔
اس دوران 85376 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 52,73,202 ہو گئی ہے۔