سرینگر//جموں کشمیر میں کورونا متاثرین میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو بھی ان میں655کا بھاری اضافہ ہوا۔ان میں 71مسافر بھی شامل ہیں اور اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد35135تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج وادی کشمیر میں 497جبکہ جموں صوبے میں158کورونا کے نئے کیس سامنے آئے۔
ذرائع نے ضلع سطح کے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں182،بارہمولہ میں33،پلوامہ میں42،بڈگام میں60،اننت ناگ میں27،کولگام میں8،شوپیان میں23،کپوارہ میں46،بانڈی پورہ میں51اورگاندربل میں25 کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں87،راجوری میں7،کٹھوعہ میں25،اُدھمپور میں8،سانبہ میں11،ڈوڈہ میں10،پونچھ میں5،ریاسی میں2 اور کشتواڑ میں3کیس سامنے آئے۔