نئی دہلی// ملک بھر میں کورونا وائرس سے پیدا صورتحال ہر گذرنے والے دن کے ساتھ بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے جس سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہمعاملے سامنے آئے ہیں۔
جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 45720نئے کیس سامنے آئے ہیں .
اب ملک کے اندر کورونا متاثرین کی تعداد 12.38 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
گذشتہ24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1129 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کی وجہ سے تعداد اموات 29861 ہوگئی ہے۔