سرینگر//وادی میں بدھ کو کورونا وائرس کی وجہ سے مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے۔اس طرح جموں کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر270ہو گئی ہے۔ آج جاں بحق ہونے والوں میں زونی مر سرینگر کا45سالہ شہری،پالپورہ کی ایک45سالہ خاتون،راجباغ کا58سالہ شہری اور مزید ایک شہری شامل ہیں۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق زونی مر کا شہری سی ڈی اسپتال،پالپورہ کا شہری صدر اسپتال جبکہ راجباغ کا رہنے والااور چوتھا ایک اور شہری سکمز صورہ میں دم توڑ بیٹھے۔ ان تازہ ہلاکتوں سے وادی کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد250ہوگئی ہے جبکہ20افراد کی موت جموں صوبے میں واقع ہوئی ہے۔