سرینگر// وادی کشمیر میں جمعرات کے روزکورونا وائرس میں مبتلاءمزید دو مریض جاں بحق ہوگئے ۔اس طرح جموں کشمیرمیں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد69تک بڑھ گئی۔
ذرائع کے مطابق آج جاں بحق ہونے والوں میں سرینگر اور شوپیان کے شہری شامل ہےں۔
اسپتالی ذرائع نے کہا کہ نواب بازار کے بزرگ شہری کو16جون کے روز صدر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ جاں بحق ہوگیا۔
دوسرے جاں بحق ہوئے شہری کے بارے میں ذرائع نے کہا کہ وہ چکورہ شوپیان کا رہنے والا تھا اور اُس کی عمر65سال تھی ۔
اعداد و شمار کے مطابق جموں کشمیر میں ابھی تک کورونا کی وجہ سے69 افرد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان میں62افراد وادی کشمیر جبکہ7جموں صوبے میں جاں بحق ہوگئے۔