یو این آئی
نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 353 کی کمی کے بعد موجودہ مریضوں کی کل تعداد گھٹ کر 6483 ہو گئی ہے ساتھ ہی اس عرصے میں مزید چار مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 113 ہو گئی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1173 مریض صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 15945 تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ 22 مئی کو ملک میں صرف 257 ایکٹو کورونا کیسز تھے۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے متاثرہ چار مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا کے انفیکشن سے دو مریضوں کی موت کے ساتھ ہی وہاں اموات کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے اور قومی دارالحکومت دہلی اور کیرالہ میں ایک- ایک مریض کی موت ہونے کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بالترتیب 13 اور 36 تک پہنچ گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا گیا، جبکہ 10 ریاستوں میں فعال کیسز میں کمی دیکھی گئی۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کورونا انفیکشن کا کوئی کیس درج نہیں ہوا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، انفیکشن کا پھیلا کورونا وائرس کی نئی ابھرتی ہوئی اقسام، بالخصوص ایل ایف.7، ایکس ایف جی، جے این.1 اور حال ہی میں شناخت شدہ این بی.1.8.1 کی وجہ سے ہو رہا ہے۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے 22 میں کورونا کے موجودہ مریضوں میں اضافہ اور کمی کی رپورٹ ملی ہے۔ جب کہ تین ریاستوں میزورم، ہماچل پردیش اور اروناچل پردیش میں ابھی تک کورونا انفیکشن کا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، کیرالہ انفیکشن کے معاملے میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، حالانکہ آج صبح تک اس کی تعداد 275 مریضوں کی کمی کے ساتھ 1384 ہو گئی ہے۔ قومی راجدھانی میں 65 متاثرین بڑھنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 620 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں 23 کیسز کی کمی سے مریضوں کی کل تعداد 489 ہوگئی اور گجرات میں 143 متاثرین کم ہونے سے کل تعداد 1105 ہوگئی۔ کرناٹک میں 653 ایکٹیو کیسز ہیں، تمل ناڈو میں 224، اتر پردیش میں 275، راجستھان میں 302، ہریانہ میں 115، مدھیہ پردیش میں 138، آندھرا پردیش میں 62، اڈیشہ میں 52، چھتیس گڑھ میں 57، بہار میں 40، سکم میں 45، پنجاب میں 42، آسام میں 42، جموں و کشمیر 17، تلنگانہ 10، پڈوچیری اور لداخ میں پانچ- پانچ، اتراکھنڈ تین، گوا اور تریپورہ میں چار، چنڈی گڑھ اور ناگالینڈ میں ایک ایک درج ہوئے ہیں۔