واشنگٹن/ریو ڈی جینیرو/نئی دہلی// پوری دنیا میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘سے متاثر ہونے والوں کی تعداد3.61کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ تقریباً10.56 لاکھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس وانجینئرنگ مرکز(سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 3,61,64,596 افراد متاثر ہوئے ہیں اوراب تک 10,55,833 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں انفیکشن سے تقریباً2.12 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک75.5 لاکھ سے زیادہ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔