واشنگٹن/ ریو ڈی جنیرو/ نئی دہلی//عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں اب تک تقریبا 10.50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 3.81 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے اب تک متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجیئنرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں35813883 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور اب تک1049843 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر امریکہ میں انفیکشن سے 2.11 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک تقریبا75.02 لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ادھربھارت کی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی جانب سے بدھ کو جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے72,049 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور متاثروں کی مجموعی تعداد اب 67,57,132 ہوگئی ہے۔