سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے منگل کے روز کہا کہ لاک ڈاﺅن میں3مئی تک توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس خطرے کے پیش نظر ایک ضروری اقدم تھا۔
عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”کوئی نہیں چاہتا تھاکہ 3مئی تک لاک ڈاﺅن کی توسیع کی جائے ،لیکن کورونا کے خوف کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ایک ضرورت تھی“۔
عمر نے مزید لکھا”ہمیں حکام کا ہر ممکن تعاون کرنا چاہئے تاکہ مئی میں ایک اور توسیع کی ضرورت نہ پڑے“۔
عمر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ موجودہ سخت ایام میں غریب اورسماج کے کمزور طبقوں کی مدد کریں۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم مودی نے آج صبح ملک بھر میں جاری لاک ڈاﺅن کو3مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا۔