یو این آئی
نئی دہلی//یواین آئی//حکومت نے کووڈ19 وبا کا مقابلہ کرنے والے طبی اہلکاروں کے لئے بیمہ یوجنا ‘پردھان منتری غریب کلیان پیکج ’ کی مدت چھ مہینے کے لئے بڑھا دی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق کووڈ 19 کے خلاف مہم میں لگے طبی اہلکاروں پر منحصر افراد کو اقتصادی مدد فراہم کرنے کے لئے یہ بیمہ یوجنا 19 اپریل سے چھ مہینے کے لئے بڑھائی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں سبھی ریاستوں کے اڈیشنل چیف سکریٹری (ہیلتھ) ،پرنسیپل سکریٹری (ہیلتھ)اور سکریٹری (ہیلتھ) کو خط لکھا گیا ہے اور بیمہ یوجنا کی مدت بڑھائی جانے کی معلومات سبھی طبی اہلکاروں کو دئے جانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔یہ یوجنا 30 مارچ 2022 کو شروع کی گئی تھی۔اس کے تحت کمیونٹی ہیلتھ کارکنان سمیت 22 لاکھ سے بھی زیادہ طبی اہلکاروں کو 50 لاکھ روپے حادثہ بیمہ مہیا کیا جاتا ہے ۔ان میں نجی شعبہ کے وہ طبہ اہلکار بھی شامل ہیں جو کووڈ19 مریضوں کے براہ راست رابطے میں ہیں۔