سرینگر//جموں کشمیر سرکار نے جمعرات کو دربار منتقلی ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا۔حکومت کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر ملازمین کی حفاظت کیلئے لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں تفاصیل ٹویٹ کے ذریعے جاری کی گئیں۔
	فیصلے کے مطابق سیول سیکریٹریٹ سرینگر اور جموں دونوں شہروں میں کام کرے گا ۔ نیز دفتری کام کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس کیلئے فائلوں کی ای منتقلی عمل میں لائی جائے گی۔