سرینگر//کورونا وائرس کیسوں میں اضافے کے پیش نظر حکام نے بدھ کو وسطی ضلع بڈگام کے چھ مقامات کو مائکرو کنٹینمنٹ زور قرار دیا۔
ضلع انتظامیہ بڈگام کی طرف سے جاری ایک آرڈر کے مطابق ضلع کے چھ مقامات کو اس لئے مائکرو کنٹینمنٹ زمرے میں لایا گیا تاکہ مہلک وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔
سرکاری آرڈر کے مطابق ان مقامات میں واڈون،شولی پورہ،اومپورہ،کیسرمولہ،وٹکالو اور سی سی پورہ شامل ہیں۔
ضلع انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل کریں۔انتظامیہ نے لوگوں سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
قابل ذکر ہے کہ بڈگام ضلع میں کورونا مثبت کیسوں کی تعداد9994ہے جبکہ ضلع میں ابھی تک130افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔