سرینگر//کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں آئے روز کے اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ، یا سکمز نے پیر کو او پی ڈی سروس معطل کرنے کا اعلان کیا۔
انسٹی چیوٹ کی پی آر او، کلثوم بٹ کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی کے این او نے لکھا کہ تاہم ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی۔
انسٹی چیوٹ نے جنرل میڈیسن،نیورولوجی،کارڈیالوجی وغیرہ شعبہ جات کیلئے ٹلی فونک سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسٹی چیوٹ نے رواں برس 8اپریل کو نان ایمرجنسی جراحیاں اور داخلے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔