سرینگر//حکام نے بانہال اور بارہمولہ کے بیچ چلنے والی کشمیر ٹرین سروس کو منگل سے ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کیسوں میں بے تحاشہ اضافے کے پس منظر میں پیر کو لیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کشمیر ٹرین سروس گذشتہ برس بھی کم و بیش ایک سال تک متاثر رہی تھی۔
شمالی ریلوے حکام کے مطابق یہ سروس 11مئی سے16مئی تک ایک بار پھر بند رہے گی تاکہ کورونا پھیلاو کی چین کو توڑنے میں مدد مل سکے۔