Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کورونا اور غربت و افلاس

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 9, 2020 3:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
ایک ایسے وقت میں جب بیشتر ممالک نے لاک ڈائون بندشوں کو نرم کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ،عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ لاک ڈائون سے نکلنے کے اقدامات کو انتہائی ہوشیاری کے ساتھ اٹھایا جائے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اگر ممالک نے مرحلہ وار اپروچ کے تحت لاک ڈائون سے معمولات کی بحالی کے سفر کو انتہائی احتیاط کے ساتھ آگے نہ بڑھایاتو اُس صورت میں دوبارہ لاک ڈائون کی جانب لوٹنے کا خطرہ بالکل حقیقی ہوگا اور اس طرح کے خطرہ کو اُس صورت میں ٹالنا محال ہے ۔اُن کا کہناتھا کہ اس ضمن میں انکے ادارے کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی ہدایات پر عملدرآمد ناگزیر ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ہمیں بڑے خسارے سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔دنیا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے خدشات بیجا بھی نہیںلگتے ۔قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ادارہ کی جانب سے یہ خدشات اُس وقت ظاہر کئے گئے جب بھارت سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈائون سے نکلنے کے جتن کئے جارہے ہیں۔اس میںکوئی شک نہیں کہ لاک ڈائون سے نکلنا مجبوری بن چکا ہے کیونکہ ماہرین اقتصادیات کا ماننا ہے کہ اگر فوری طور معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع نہ کی گئیں تو بھوک اور افلاس سے کورونا کی نسبت کئی گنا زیادہ لوگ مر جائیں گے ۔ان ماہرین کے مطابق اس وقت عالمی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہونا پڑ ا ہے لیکن ا سکے باوجود جتنا جلدی ہوسکےمعاشی سرگرمیاں بحال کرنے سے معیشت کی سانسیں کسی حد تک بحال کی جاسکتی ہیں، جس سے مزدور اور کامگار طبقہ کیلئے کم از کم دووقت کی روٹی کا بندو بست ہوسکے ۔یہ صورتحال یقینی طور پر پریشان کن ہے ۔ایک طرف کورونا کی صورت میں موت ہمارا پیچھا کررہی ہے اور دوسری جانب غربت اور افلاس اور بھوک و پیاس کی صورت میں ایک اور موت کا ہمیں سامنا ہے ۔اس انتہائی سنگین صورتحال میں یہ فیصلہ کرنا انتہائی مشکل ہے کہ ہم کس موت کو ترجیح دیں لیکن یقینی طور پر دوسرا آپشن چننے کو ترجیح دی جانی چاہئے اور وہی ہوبھی رہا ہے ۔اگر لوگ بھوک و پیاس سے نہ مر جائیں تو ہم مل کر کورونا کے خلاف لڑ سکتے ہیں لیکن اگر کورونا کے ڈر سے ہم نے زندگی کا پہیہ ٹھپ ہی رہنے دیا تو لوگ کورونا سے پہلے بھوک اور پیاس سے ہی مرجائیں گے اور پھر جب کورونا قہر بن کر آئے گا تو اُس وقت لوگوں میں اس سے مقابلہ کرنے کی سکت تک نہیں ہوگی۔اس لئے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ممالک بے شک زندگی کی بحالی کی جانب سفر جاری رکھیں لیکن اس عمل میں عالمی ادارہ صحت کی رہنما ہدایات کو ملحوظ نظر رکھا جائے ۔بے شک ہمیں معاشی سرگرمیاں بحال کرنی ہیں۔ٹرانسپورٹ کو سڑکوںپر واپس لانا ہے ۔سکول ،کالج اور یونیورسٹیاں کھولنی ہیں لیکن یہ سب کام انتہائی احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی مرحلہ پر ہمیں صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہیںدینا ہے ۔عالمی ادارہ صحت نے جس خدشہ کا اظہار کیا ہے وہ برحق ہے کیونکہ لاک ڈائون سے معمول کی جانب واپسی کے اس سفر میں مختلف ممالک سے ایسی خبریں موصول ہورہی ہیں جہاں جسمانی دوریوں کے تصور کو پاما ل کیاجارہا ہے ۔ہمارے ملک میںبھی لاک ڈائون کے تیسرے مرحلہ میں مسلسل ایسی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ سماجی دوریوں کا کوئی پاس و لحاظ نہیں رکھاجارہاہے ۔یہاں تو شراب کی ایک ایک بوتل پانے کیلئے لوگ ایک دوسرے پر جھپٹ پڑے اور شراب خانوںکے باہر اتنی لمبی قطاریں لگ گئیں جیسے کوئی بھوک سے نڈھال راشن کی قطار میں کھڑا ہو۔ یہ کوئی اچھی صورتحال نہیںہے ۔اسی طرح چند روز قبل جموں کی سبزی منڈ ی سے جو تصاویر آئیں ،وہ بھی پریشان کُن ہی تھیں کیونکہ ان میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا تھا کہ لوگوں کا جمائوڈا لگا تھا اور سماجی دوریوںکے دور دورتک کوئی آثار نظر نہیں آرہے تھے ۔سرینگر کی سبزی منڈی میں بھی صبح سویرے صورتحال کچھ مختلف نہیں ہوتی ہے ۔لاک ڈائون کی وجہ سے بے شک کورونا وائرس کے پھیلائو میں ٹھہرائو آیا اور یہ اُس رفتار سے نہیں پھیلا ،جس کا خدشہ ظاہر کیاجارہا تھا لیکن اب ایسا نہ ہوکہ ہماری لاپرواہی کی وجہ سے سار ے کئے کرائے پر پانی پھیر جائے ۔بلا شبہ لاک ڈائون کو مرحلہ وار بنیادوںپر ختم کرنا ہے لیکن اس عمل میں اس بات کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے کہ وائرس پھر سے سر نہ اٹھالے ۔تجارتی و کاروباری سرگرمیوںکو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں کورونا کے خلاف جنگ بھی جاری رکھنی ہے ۔اس کیلئے ہمیں نئے طریقے سے زندگی جینے کا ہنر سیکھ لینا چاہئے اور اس نئی تبدیلی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہئے ۔جتنا جتنی ہم ان تبدیلیوںکو قبول کرتے ہوئے ایک نئے انداز میں زندگی گزارنے کی ڈگر پر گامزن ہوجائیں گے اتنا ہی بہتر رہے گا اور جتنا ہم ماضی کی طر ح ہی لاپرواہیاں برتتے رہیں گے ،اُتنا اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے اور پھر اُس صورت میں ہم شاید دوبارہ لاک ڈائون میں اپنے آپ کو محصور پائیں گے۔پھر کورونا کی صورت میں موت کا سایہ ایک طرف پیچھا کررہا ہوگااور دوسری جانب غربت و افلاس اور بھوک و پیاس کی صورت میںموت ایک دوسری شکل میں ہمیں جھکڑ سکتی ہے ۔اللہ ہمیں ایسی صورتحال سے بچالے۔
آہ یہ مرگ دوام ،آہ یہ رزم حیات
 ختم بھی ہوگی کبھی کشمکش کائنات !
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?