سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید 30 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح اعداد و شمار کے مطابق یہاں کورونا کی جوہ سے مرنے والوں کی تعداد3057تک پہنچ گئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں 16افراد جی ایم سی جموں میں چل بسے جبکہ دیگر14نے وادی کشمیر میں دم توڑ لیا۔
وادی میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق زیندار محلہ حبہ کدل سرینگر،نائد کدل سرینگر،ناگم اننت ناگ، ڈورو اننت ناگ،شنگر پورہ پلوامہ،ترچھ پلوامہ،ڈانگر پورہ پلوامہ،نوشہرہ سرینگر،مولپورہ رعنا واری سرینگر،خانیار سرینگر،احمد نگر سرینگر،چھانہ پورہ،فتح کدل سرینگر،سویہ بگ بڈگام،برزہامہ درگاہ سرینگر وغیرہ علاقوں سے تھا۔