Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

کوروناکا رونا نہ روئیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 17, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
کہ ہاں زندہ ہوں میں، زندہ لاش بن کے
تو جیتا بھی، تو میں بھی ہارا ہوں خاک بن کے
 حضرات! کورونا(آگے سے کرونا) سے آج کون واقف نہیں۔ شاید ہی کوئی ہوگاجسے اس بارے میںپتہ نہ ہو۔ حیرت اس بات سے ہے کہ اس لفظ کا مطلب کروُن (Crown) ہے۔ جسے اردو میں تاج اور ہندی میں مُکٹ کہتے ہیں۔ مجھے اس سے پریشانی نہیں کہ اسے اتنا اعزازی نام کیوں دیا گیا۔ تاج یا کروُن نام سنتے ہی انسانی دماغ میںبادشاہ، حکومت، سلطنت جیسے نام ضرور گھومتے ہیں۔ مگر یہاں میں بتاتی چلوںکہ جہاں تاج و حکومت پانے کے لئے ماضی میں خون کی ندیاں بہائی گئی وہیں اس تاج (کرونا) کو آج کی تاریخ میں پانے کی کسی کونہ حسرت ہے نا کوئی تمنا۔ جب کوئی بھی امید وار سامنے نہ آیا تو وائرس کے ایک خاندان نے اس نازک موڑ پہ دنیا کی باگ ڈورسنبھالی جو بعد میں کرونا نام کی حکومت کہلائی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں ان کے آپسی اتحاد کی وجہ سے ان کی حکومت قائم ہوگئی۔ قدرت کی ساری مخلوق اس سے خوش تھی ما سوائے انسانوں کے، جو کہ ان سے بہت ہی خوف زدہ تھے اور ہونا بھی چائیے۔ رفتہ رفتہ ان کو اپنے دور میں کی گئی ساری غلطیوں کا احساس ہونے لگا۔ مگر اب پچھتانے سے کیا ہوتا جب چڑیاں چک گئیں کھیت۔
انسانی مخلوق پھر سے اقتدار میں آنا چاہتی تھی۔ ایسا کرنا مشکل تو تھا مگر ناممکن نہیں تھا۔ اپنا کھویا راج واپس پانے کے لئے ان کا مقابلہ ایک طاقتور حکومت سے تھا جس کے ساتھ پروردگار کی باقی ساری مخلوق کھڑی تھی۔ انسانوں نے خود کو اپنی محفوظ جگہوں پر بندکرلیا تھا کیونکہ باہر ان کو کرونا کی حکومت اپنے قیدی بناکر موت کی ابدی نیند سلا رہی تھی۔ کسی کو بھی بخشا نہیں جارہا تھا۔ انصاف تو یہاں بھی نہیں ہوا۔ کیونکہ کچھ انسانوں کی غلطیوں کی سزا پوری انسانیت کو مل رہی تھی۔ یہاں تک کہ بچے، بوڑھے، عورتوں تک کو بھی نہیں بخشا گیا۔ مگر ایک یہ آدم کی اولاد تھی جو ابھی بھی ناسمجھی سے کام لے رہی تھی۔ ان میں آپسی بھائی چارے اور اتحاد کی کمی تھی جو انہیں اس مقام پر لے آتی تھی۔ کبھی ایک دوسرے پر الزام لگاتے تو کبھی کسی ایک خاندان کو اس کا قصوروار ٹھہراتے کہ تم نے غداری کی اور تم کرونا کی حکومت سے ملے ہوئے ہو۔ شاید یہ بھول چکے تھے کہ یہ سب ایک ہی درخت کی شاخیں ہیںاور درخت کی ایک شاخ کبھی اکیلے طوفانی ہواؤں کا سامنا نہیں کرسکتی۔ نتیجہ میںٹوٹ کر رہ جاتی ہیں سب کی سب شاخیں۔ہاں! یہ بھول چکے تھے کہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ابھی کچھ عقلمند لوگ موجود تھے جو مسلسل جدوجہد میں لگے تھے کہ کیسے انسانیت کو بچایا جائے۔پروردگار سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے اور ان مسلط بلا ؤں سے نجات پانے کی دعائیں کرتے۔ انسانوں کو سمجھایا جانے لگا کہ کیسے یک جُٹ ہوکر مقابلہ کیا جائے اور یوں کرونا کا رونا نہ روئیں۔
سوشل ڈسٹنسنگ، کورنٹین، آئیسولیشن، سیلف آئیسولیشن، لاک ڈاؤن، سینیٹائزیشن اور ماسک جیسے ہتھیار بنائے گئے اور ان کو کیسے کیسے دشمن حکومت کے خلاف استعمال کرنا ہے، یہ سمجھانے کے لئے ڈاکٹر اور پولیس کے محکمہ کو تعینات کیا گیا، جو کہ اپنی پوری فوج لے کے انسانیت کو بچانے کے لئے میدان میں اتری۔ خود کی پرواہ کیے بغیر کرونا سے متاثر ہ افراد کا علاج کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ بہت سے صحت یاب ہوکر اپنے گھر کو روانہ کئے گئے۔ یہی وہ واحد ہتھیار تھے جو پوری انسانیت کو کسی حد تک بچانے میں فائدہ مند ثابت ہوئے۔اور انسانیت کی جیت کے آثار بھی نظر آنے لگے۔
ایک طرف کی کہانی تو یہ تھی۔ تو دوسری طرف وہ تھی کہ جس کے زخم بھرآتے تھے، جس نے پھر سے ہنسنامسکرانا شروع کیا ، جس کے تن پہ پھر سے اس کی پسند کا لباس تھا،اس کے آنچل میں پھر سے چرند پرند و جانور کھیل رہے تھے اور خود کواس بار محفوظ محسوس کر رہے تھے ۔ ہاں! واقعی وہ سب محفوظ تھے۔ کیوں کہ اس بار وہاںوہ انسان نہیں تھاجس نے ان کے لئے قیدوبند کی پیمائشیں تعمیر کررکھی تھیں۔ اس سب کے باوجود کہ کیسے کیسے انسانوں نے ان بے زبانوں اور دوسرے قدرتی وسائل کا غلط استعمال کیا اور کیسے مرنے کے کئے چھوڑا۔ یہ ابھی تک زمین بھول نہیں پائی تھی۔ مگر وہ تیار تھی پھر سے انسان کو اپنی گود میںلینے کے لئے۔ شاید اس بار پوری کائنات کو انسانوں سے اچھی امیدیں تھی۔
(مضمون نگار بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں شعبہ اسلامک سٹیڈیزکی طالبہ ہیں)
ای میل [email protected]
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?