پلوامہ//جنوبی ضلع پلوامہ میں جمعہ کے روز مزید 5دیہات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جبکہ ان دیہات کے ملحقہ علاقوں کو بغیر زون کے دائرے میں لایا گیا ہے تاکہ کوروناوائیرس کی روکتھام یقینی بن سکے۔
ان علاقوں میں دو افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے ہےں۔ ضلع انتظامیہ نے مشتبہ مریضوں کے رابطوں کو منقطع کرنے کے لئے دربگام بالا، دربگام پائین، شیر باغ، دردپورہ اور گوری چک دیہات کو ریڈ زو ن قرار دیا ہے جبکہ چکی بدری ناتھ ، پچر اور قصبہ یا ر کے علاوہ تیل وانی چک علاقوں کے بغیر زونز قرار دیا گیا ہے تاکہ کرواناوائیرس کے مزید پھیلاو¿ کو روکا جا سکے۔
ضلع انتظامیہ نے کہا ہے کہ انسانی جان کے لئے مُضر کرواناوائیرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے دفعہ 144کے تحت پابندیوں کا نفاذ لازمی بن گیا ہے۔ انفورسمنٹ ایجنسیوں کو ان پابندیوں پر من و عن عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔