عاصف بٹ
کشتواڑ//اتوار کی بعد دوپہر ضلع کشتواڑ میں زیرتعمیر کیرو پاورجیکٹ میں رونما ہوئے حادثے میں غرقاب مزدور کی نعش تین روز بعد بازیاب کی گئی۔ پولیس، ایس ڈی آرایف و ریڈکراس کی ٹیمیں مسلسل تین روز سے اسکی تلاش کررہے تھے جسکے بعد منگل کی دوپہر کو اسکی نعش کو بازیاب کرلیا گیا۔یہ واقعہ ایتوار کی دوپہر کو اس وقت پیش آیاتھا جب ڈیم سایٹ کے قریب کام کررہا مزدور سایٹ میں لگی شیٹرنگ کھول رہاتھا کہ اچانک گرگیا اور دریا میں ڈوب گیا۔ اسکی شناخت تلک راج ساکن چمبہ ہماچل پردیش کے طور ہوئی تھی۔ پولیس نے قانونی لوازمات کے بعد نعش کو ورثا کو آخری رسومات کیلئے سونپ دیاہے۔