سرینگر// لشکر طیبہ ترجمان ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کے مطابق لشکر طیبہ سربراہ محمودشاہ نے سمیر ٹائیگراورانکے ساتھی کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹائیگر کے جاں بحق ہونے سے تحریک آزادی میں ایک خوبصورت ستارے کا اضافہ ہوگیاہے جس کی روشنی سے غلامی کا اندھیراجلد دورہوجائے گا۔ہندوستان ہر کمانڈرکی ہلاکت کے بعد دعویٰ کرتاہے کہ اس نے تحریک آزادی کو ختم کردیا ہے بس چند عسکریت پسند باقی رہ گئے ہیں لیکن ہر بارکوئی نہ کوئی ابوالقاسم ،برہان وانی ،بشیرلشکری ،نورمحمد ترالی،سمیرٹائیگران کے سامنے سینہ سپر ہوکر کھڑاہوتاہے۔انہوںنے کہا کہ ہندوستان اپنے غاصبانہ قبضے کو طاقت کے بل بوتے پر مزید برقرارنہیں رکھ سکتا۔