کرانچی//پاکستان کے ایک کوئلہ کان میں ہوئے دھماکے میں کم ازکم23لوگوں کی موت ہوگئی اورکئی دیگرزخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ کوئٹہ میں ماروار کی کان میں گیس دھماکے کی وجہ سے 16مزدوروں کی موت ہوگئی۔اس کے نزدیک ہی ایک دیگرکان میں تودے گرنے سے 7لوگوں کی موت ہوگئی۔ان دونوں حادثوں میں15لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔افسران کے مطابق کان میں میتھین گیس کے رسنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ایک دیگرافسرشاہوانی نے کہاکہ لاشوں کوباہرنکالنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔لیکن اس میں وقت لگے گاکیونکہ لاشیں کافی گہرائی میں دبی ہیں۔افسران نے پاکستانی اخبارڈان سے کہاکہ مارے گئے سارے کانکن خیبرپختونخاں شانگلا ضلع کے ایک ہی گاؤں سے ہیں۔