Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

کوئلے اور گیس بخاریاں جان لیوا زہریلی گیسوں کاکوئی رنگ نہ کوئی بو!

Mir Ajaz
Last updated: January 9, 2025 10:46 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

دم گھٹنے کے دل دہلانے والے واقعات ،9دن میں 9افراد لقمہ ٔ اجل!

کاربن مانو آکسائیڈ اور میتھین گیس خارج ہونے سے پہلے غنودگی ، پھر غشی اور پھر موت

پرویز احمد

سرینگر //جموں و کشمیر میں سال 2025کے ابتدائی ایام میں دم گھٹنے سے 9افراد کی موت ہوئی ہے۔یکم جنوری کو بھدرواہ گیسٹ ہائوس میں جموں سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو مردہ پایا گیا ۔2جنوری کو گُڈر کولگام میں چارکول کی بخاری سے گیس خارج ہونے سے ایک شخص کی موت ہوئی جبکہ 5جنوری کو سرینگر کے پاندریٹھن میں اوڑی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبہ کے 5افراد کی موت واقع ہوئی ۔ پچھلے سال اس طرح کے واقعات میں کم سے کم 15افراد کی ہلاکت ہوئی۔وادی میں میٹرنصب ہونے کی وجہ سے شدید سردی سے بچنے کیلئے لوگ پھر سے گیس و کوئلہ بخاریوں کا استعمال کرنے لگے ہیں۔اس دوران لا پرواہی برتنے سے پے در پے حادثات رونما ہورہے ہیں اور دم گھٹنے سے ہونے والی اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کوئلہ اور گیس بخاری سے کاربن مانو آکسائیڈ(Carbon Monoxide) اور میتھین(Methane) گیس خارج ہوجاتے ہیں۔یہ دونوں انتہائی مہلک ہیں اور اگر بند کمرہ ہو،تو کاربن مانو آکسائیڈ یا میتھین گیس جمع ہوجاتی ہے، جس سے بیہوشی طاری ہوجاتی ہے اور اسی حالت میں دم گھٹنے سے اموات ہوتی ہیں۔ کاربن مانو آکسائیڈ یا میتھین گیس کا کوئی رنگ نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی بد بو آتی ہے۔ اسلئے لوگ اس کے خطرے کا پہلے سے پتہ لگنے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔کاربن مونو آکسائیڈایک بے رنگ و بو کے بغیر گیس ہے۔یہ ایندھن( کوئلہ) ، پٹرول،بشمول موٹر گاڑیاں، پاور پلانٹس، جنگل میں آگ اور لکڑی جلانے سے خارج ہوتا ہے ۔میتھین (CH4) ایک ہائیڈرو کاربن ہے جو قدرتی گیس کا بنیادی جزو ہے۔ میتھین ایک گرین ہائوس گیس (GHG) بھی ہے، لہٰذا فضا میں اس کی موجودگی زمین کے درجہ حرارت اور آب و ہوا کے نظام کو متاثر کرتی ہے۔ میتھین مختلف قسم کے اینتھروپوجنک اور قدرتی ذرائع سے خارج ہوتی ہے۔ کوئلہ اور گیس پر چلنے والی بخاریوں سے گیس خارج ہوتی ہے اور اگر کمرے میں ( Ventilation)’ہوا داخل ہونے یا نکلنے کیلئے کھڑکیاں اور دروازے بند ہوں‘، توگیس کمرے میں جمع ہوجاتی ہے اور کوئی بھی شخص نیند کے عالم میں ہی دم گھٹنے سے فوت ہوسکتا ہے۔گیس یا کوئلہ کی بخاری جلانا اگر از حد ضروری ہے تو کمرے کا دروازہ یا کوئی کھڑکی کھلی رکھنا نہایت ضروری ہے کیونکہ کمرے کا گیس ہوا کیساتھ تحلیل ہوگا اور یہ جان لیوا ثابت نہیں ہوگا۔کاربن مونو آکسائیڈ اور میتھین زہریلی گیسوں میں شمار ہوتے ہیں۔یہ زہریلی گیس دل اور چھاتی کیلئے کافی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ان گیسوں کے خارج ہوتے ہی غنودگی طاری ہوجاتی ہے اور فوراً نیند آجاتی ہے اور اسی حالت میں موت واقع ہونے کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔سکمز صورہ میں شعبہ امراض چھاتی کے سینئرڈاکٹر مدثر قادری نے بتایا کہ موسم سرما میں جب بھی گرمی پیدا کرنے والے آلات استعمال کئے جائیں،تو کمرہ ہوا دار ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ لوگ موسم سرما کے دوران اپنے کمروں میں ہوا اندر نہیں آنے دیتے ، جس کی وجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمرے کے کھڑی اور دروازے میں سے ایک کو کھلا رکھنا لازمی ہے اور بیڈ روم میں کسی بھی صورت میں گرمی کے آلات کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ سبھی آلات کمرے میں موجود ہوا کی مقدار کو کم کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی کمی اور زہریلی گیسوں کا اضافہ کئی لوگوں کی موت کا سبب بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رات کے وقت گیس ہیٹر ، بخاری وغیرہ کسی بھی صورت میں چالو نہیں رکھنی چاہئے کیونکہ یہ زہرہلی گیس صرف موت دیتے ہیں زندگی نہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق، مختلف آپشنز زیر غور ، ہائبرڈ سسٹم نا منظور | دفعہ 370پر بھاجپا بیانیہ پِٹ گیا | ملی ٹینسی پاکستان کے ارادوں کا نتیجہ،آرٹیکل 370ہٹانے سے کوئی تعلق نہیں جموں و کشمیر کی راجیہ سبھا اور اسمبلی سیٹوں کو پُر کرنے میں 'تاخیر کیوں؟ : وزیر اعلیٰ

July 21, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025کے دوران اب تک 3لاکھ کے درشن | لیفٹیننٹ گورنر کا بالتل کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ہمیں دہشت گردی اور منشیات کے خلاف متحد ہوکر جنگ لڑنی چاہئے: منوج سنہا

July 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?